دن چڑھے

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - دھوپ پھیل جانے کے بعد، جس وقت اچھی طرح نکل آئے۔ "٢٤ اکتوبر ١٧٤٩، ٢٨ ربیع الاول ١٢٠٩ء کو چار کھڑی دِن چڑھے مقابلہ ہوا۔"      ( ١٩٨٠ء، جنگ نامہ آصف الدولہ و نواب رام پور (مقدمہ)، ١٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'دن' کے بعد سنسکرت ہی سے ماخوذ اردو مصدر 'چڑھنا' سے مشتق صیغہ ماضی مطلق 'چڑھا' کی صغیرہ حالت 'چڑھے' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠١ء سے "باغ اردو، افسوس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دھوپ پھیل جانے کے بعد، جس وقت اچھی طرح نکل آئے۔ "٢٤ اکتوبر ١٧٤٩، ٢٨ ربیع الاول ١٢٠٩ء کو چار کھڑی دِن چڑھے مقابلہ ہوا۔"      ( ١٩٨٠ء، جنگ نامہ آصف الدولہ و نواب رام پور (مقدمہ)، ١٢ )